عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پیر ارشدکاظمی
کراچی(آئی این پی )تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی سطح پر سنگین چیلنجز سے دوچار ہے ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، بجلی و گیس کے بحران، پانی کی قلت اور عوام کو درپیش روزمرہ مشکلات نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے ۔ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہر قائد میں پانی، سیوریج، صفائی ستھرائی، ٹریفک جام اور اسٹریٹ کرائم جیسے مسائل بدستور موجود ہیں جبکہ دیہی سندھ میں صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔