بیوی کی ناراضگی پر 4بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

بیوی کی ناراضگی پر 4بچوں  کے باپ نے خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں اظہر محمد گوٹھ صدیق اکبر چوک کے قریب ایک خالی پلاٹ سے 33 سالہ عبدالرحمان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

 ریسکیو حکام نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق متوفی چار بچوں کا باپ تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی اہلیہ چار ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اور متعدد کوششوں کے باوجود واپس نہیں آئی۔ ایک ہفتہ قبل عبدالرحمان اپنی بیوی کو منانے بھی گیا تھا، تاہم کامیاب نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان گھریلو مسائل اور بیوی کی ناراضگی سے شدید دل برداشتہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں