پیپلزپارٹی کو کامیابی پر مبارکباد بلاول نے بہتر مہم چلائی،وزیر اعظم آخر بیٹا کس کا ہے ،صدر زرداری

پیپلزپارٹی کو کامیابی پر مبارکباد   بلاول نے بہتر مہم چلائی،وزیر اعظم  آخر بیٹا کس کا ہے ،صدر زرداری

اسلام آباد(نامہ نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت سے ملاقات کے دوران گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر آ صف زرداری کو مبارک باد پیش کی۔۔۔

 اور مسکراتے ہوئے کہا کہ نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی، ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے ، وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری ، گلگت بلتستان کی عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے ،وزیراعظم آفس سے جا ری بیان کے مطابق انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارک باد پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں