پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کی توقع
لاہور،اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے ،میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔۔۔
دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے ،گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور خشک رہا جبکہ میدانی اضلاع میں انتہائی گرم رہا۔گزشتہ روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 29اور زیادہ سے زیادہ42سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 43فیصدریکارڈ کی گئی ،اسی طرح آلودگی کی مجموعی شرح 143فیصد رہی ،دوسری طرف پختونخوا کے علاقہ دیر میں 19ملی میٹرتک بارش بھی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی فضائی حصوں میں ایک ہائی پریشر سسٹم موجود ہے جو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرے گا جس سے درجہ حرارت بتدریج بڑھنے کی توقع ہے۔