کوہستان میگا کرپشن، بے نامی قیمتی بنگلہ، کروڑوں روپے برآمد

کوہستان میگا کرپشن، بے نامی  قیمتی بنگلہ، کروڑوں روپے برآمد

پشاور (اے پی پی)کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں نیب نے مرکزی ملزم یحییٰ ٹھیکیدار کے دو مبینہ بے نامی داروں سے ایبٹ آباد میں واقع قیمتی بنگلہ اور کروڑوں روپے برآمد کر لیے۔

نیب کے سینئر تفتیشی افسر عنایت اﷲ کے مطابق مبینہ بے نامی داروں محمد ایاز اور فضل الٰہی کو احتساب عدالت میں پیش اور بیانات قلم بند کیے گئے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایبٹ آباد میں ایاز کے نام ایک کنال دو مرلے کا بنگلہ خریدا گیا جس کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ فضل الٰہی کے بینک اکاؤنٹ سے 4 کروڑ 86 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ، نیب کا موقف ہے یہ رقوم مبینہ کرپشن کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔ عدالتی کارروائی میں مبینہ بے نامی داروں نے برآمد شدہ اثاثوں سے دستبرداری اختیار کر لی۔ نیب کے مطابق ملزم یحییٰ ٹھیکیدار نے بھی عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ مذکورہ بنگلہ ایاز کے نام خریدا گیا اور فضل کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کا مالی لین دین کیا گیا تھا۔ نیب حکام کے مطابق یحییٰ پر 19 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد ہے ، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں