سروسز ہسپتال :مینول میڈیکو لیگل جاری کرنے پر 3 لیڈی ڈاکٹرز معطل

 سروسز ہسپتال :مینول میڈیکو لیگل جاری کرنے پر 3 لیڈی ڈاکٹرز معطل

معطلی فوری نافذالعمل ، معطل ڈاکٹرز کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے سروسز ہسپتال کی تین لیڈی ڈاکٹرز کو مینول میڈیکو لیگل جاری کرنے پر معطل کر دیا۔پیڈا ایکٹ 2006 کے سیکشن 6 کے تحت معطلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ معطل ڈاکٹرز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر  ڈاکٹر منصورہ مرزا، ڈاکٹر عائشہ عمر خان اور ڈاکٹر عمرا صباحت شامل ہیں، معطل ڈاکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں