حکومت کا یوم عاشور سے قبل بجٹ منظور کروانے کا فیصلہ

حکومت کا یوم عاشور سے قبل  بجٹ منظور کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے یوم عاشور سے قبل بجٹ منظور کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اس مقصد کے لئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلا تعطل چلایا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق حکومت عاشورہ محرم سے قبل 23 یا 24 جون کو بجٹ منظور کروائے گی اس دوران ہفتہ اتوار کی چھٹی بھی نہیں کی جائیگی، اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وقفے کے بجٹ کی منظوری تک جاری ر کھنے پر اتفاق کیا گیا،ضمنی گرانٹس محرم کی چھٹیوں کے بعد منظور کروائی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں