رواں سال خود کار نظاموں پر 10052 خطرات کو روکا ، کیسپرکی
اسلام آباد(نامہ نگار)کیسپرسکی کی رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کیسپرسکی کے حفاظتی سلوشنز نے صنعتی خودکار نظاموں پر مختلف اقسام کے 10052 مختلف نقصان دہ سافٹ ویئر گروپس سے تعلق رکھنے والے خطرات کو روکا۔
علاقائی سطح پر حملے کا نشانہ بننے والے صنعتی کنٹرول سسٹم کمپیوٹروں کا تناسب افریقہ میں 27.4 فیصد سے لے کر شمالی یورپ میں 9.1 فیصد تک رہا۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں، پہلی سہ ماہی کے دوران مینوفیکچرنگ شعبے پر حملوں میں متعدد خطوں، بشمول یورپ اور ایشیا، میں اضافہ ہوا۔ علاقائی سطح پر، بائیومیٹرک سسٹمز کے فیصدی اعداد و شمار کے لحاظ سے جنوبی یورپ 35.15 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ افریقہ 29.58 فیصدکے ساتھ دوسرے جبکہ وسطی ایشیا 28.53 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ کیسپرسکی آئی سی ایس سرٹ کے سربراہ ایوجینی گونچاروف کا کہنا ہے کہ پرانے آپریشنل ٹیکنالوجی سسٹمز اب بھی مینوفیکچرنگ ماحول میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ کمزور رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جدید خطرات کی بروقت نشاندہی، تحقیقات اور مؤثر تدارک کیلئے کیسپرسکی نیکسٹ ای ڈی آر ایکسپرٹ استعمال کیے جانے چاہئیں۔