پاکستان چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے پر عزم ،صدر زرداری

 پاکستان چائلڈ لیبر کے خاتمہ  کیلئے پر عزم ،صدر زرداری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا پاکستان چائلڈ لیبر کے خاتمہ ، بچوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے ، ہر بچے کو ایک محفوظ ماحول میں پرورش پانے اور تعلیم حاصل کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

بچوں کا تحفظ آئین پاکستان کا حصہ ہے ۔ پاکستان وفاقی اور صوبائی سطح پر بچوں سے مشقت کے خاتمے اور بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ میں والدین، آجرین، اساتذہ، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بچوں کو استحصال سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ا س موقع پر کہا پاکستان بچوں کے حقوق، وقار اور روشن مستقبل کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے ، کسی بھی بچے کو تعلیم، تحفظ اور ذاتی نشوونما کی قیمت پر مشقت کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے ،بچوں سے مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں