پاکستان سٹاک ایکسچینج 9ماہ دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی سٹاک مارکیٹس میں شامل رہی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج 9ماہ دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی  سٹاک مارکیٹس میں شامل رہی

اسلام آباد(اے پی پی)اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی اصلاحاتی پالیسیوں نے ملک کی کیپٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) مالی سال 26-2025 کے پہلے 9ماہ کے دوران دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی سٹاک مارکیٹس میں شامل رہی۔

سروے کے مطابق جولائی تا مارچ 26-2025 کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس میں 18.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 125,627 پوائنٹس سے بڑھ کر 148,743 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی عرصے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16.5 کھرب روپے تک بڑھ گئی جبکہ یومیہ اوسط تجارتی حجم 834 ملین حصص سے بڑھ کر 1.2 ارب حصص تک پہنچ گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں