پٹرول 4، ڈیزل 2روپے فی لٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نامہ نگار) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 373روپے 78پیسے مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 78پیسے فی لٹرہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments