معاہدہ کیلئے پاکستان کا کردار تاریخی

معاہدہ کیلئے پاکستان کا کردار تاریخی

اسلام آباد(اے پی پی)قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپائو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین امن معاہدے کا طے پا جانا یقیناََ نہایت حوصلہ افزا صورتحال ہے۔۔۔

 امید ہے دستخط و دیگر مراحل بھی خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطہ میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کا تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی شبانہ روز کاوشیں بھی قابل ستائش اور باعث صد افتخار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے مابین امن سے خطہ میں جنگ کی آگ بجھ جائے گی اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے عام آدمی کی زندگی بھی بہتر مستقبل کی طرف رواں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں