امارات نے ایران کے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ایران کے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی، اسلام آباد معاہدے کے بڑے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔۔۔
جس کے تحت امارات نے ایران کے منجمد فنڈز میں سے تین ارب ڈالر کی پہلی قسط باقاعدہ جاری کر دی ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت خطے کی معاشی بہتری کیلئے ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایک بڑے مالیاتی معاہدے کا حصہ ہے ، اور تہران کو منتقل کی جانے والی یہ رقم اس معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک نجی اماراتی طیارہ ابوظہبی سے فنڈز لے کر تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر اترا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دوطرفہ معاہدے کے تحت ایران کی پھنسی ہوئی رقم اب آہستہ آہستہ جاری کی جائے گی۔