ہائیکورٹ ،ایڈووکیٹ جنرل آفس ،لیگل سروسز کیلئے فی کس 11 ارب مختص
لاہور (محمد اشفاق )پنجاب کے سالانہ بجٹ میں لاہور ہائیکورٹ ،ایڈووکیٹ جنرل آفس اورلیگل سروسز کیلئے فی کس 11 ارب روپے مختص کردئیے گئے۔
پنجاب حکومت نے سول کورٹس کیلئے 22 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ سیشن کورٹس کیلئے 14ارب، لاہور ہائیکورٹ ،ایڈووکیٹ جنرل آفس اورلیگل سروسز کیلئے فی کس 11 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ کیلئے 4 ارب 68 کروڑ ،قانون اور پارلیمانی افیئرز کیلئے 2 ارب20 کروڑ،سپیشل کورٹس کیلئے 42 کروڑ،پنجاب بھر میں لیڈی بار رومز کی تعمیر کیلئے 33 کروڑ ،پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے 29کروڑ،لیبر کورٹس کیلئے 26کروڑ اورپنجاب جوڈیشل اکیڈمی کیلئے 15 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔