رانا ثنا سے روسی سفیر کی ملاقات، کھیلوں میں تعاون پر اتفاق

رانا ثنا سے روسی سفیر کی ملاقات، کھیلوں میں تعاون پر اتفاق

امیرمقام بھی رانا ثناء اللہ سے ملے ، آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (وقائع نگار،خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں  ممالک کے درمیان کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں ایم او یوز پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا۔دریں اثنا وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیرمقام نے بھی رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں