توہین عدالت درخواست،حکام کو نوٹس
لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار حیدر اعوان نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا،ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی نے موقف اپنایا کہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں بغیر نوٹس شامل نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے 25 فروری کو درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیالیکن اس کے باوجود درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔