صدرمملکت نے سپریم کورٹ اوروفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورہ روس کی منظوری دیدی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورہ روس کی منظوری دے دی۔
صدرمملکت نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیرِاعظم کی ایڈوائس منظور کر لی ہے ۔ 14واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم 24 تا 26 جون 2026 روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوگا۔جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عدالتی، قانونی اور پالیسی ساز شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔