جہاز سے کوئی کنٹینر سمندر برد نہیں ہوا، قومی شپنگ کمپنی

جہاز سے کوئی کنٹینر سمندر برد  نہیں ہوا، قومی شپنگ کمپنی

کراچی (کامرس رپورٹر) قومی شپنگ کمپنی (پی این ایس سی)نے اپنے کارگو جہاز سبی سے کنٹینرز سمندر میں گرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز میں موجود کوئی بھی کنٹینر سمندر برد نہیں ہوا۔

پی این ایس سی کے ترجمان کے مطابق بلک کارگو بردار جہاز سبی ابوظہبی پورٹ سے روانہ ہو چکا ہے اور جلد کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ آؤٹ آف پورٹ حدود میں تیز لہروں اور خراب سمندری صورتحال کے باعث جہاز کے اندر موجود بعض کنٹینرز اپنی جگہ سے ہلے اور گر گئے تھے ، تاہم کوئی کنٹینر سمندر میں نہیں گرا۔ واقعہ کے باوجود جہاز محفوظ ہے اور کنٹینرز کو بھی کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا، جہاز اپنے مقررہ سفر کے مطابق بلک کارگو لے کر کراچی پہنچ رہا ہے ۔ پی این ایس سی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں کنٹینرز کے سمندر میں گرنے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات حقائق کے منافی ہیں اور جہاز کی آپریشنل صورتحال معمول کے مطابق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں