حیدر آباد:مال گاڑی کی 3بوگیاں اترنے سے ریلوے ٹریفک متاثر

 حیدر آباد:مال گاڑی کی 3بوگیاں اترنے سے ریلوے ٹریفک متاثر

ٹرینوں کو قریبی سٹیشنوں پرروک دیا گیا، مال گاڑی کو پلیٹ فارم نمبر 1پر حادثہ

 حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُتر جانے کے باعث ریلوے ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوگئی جس کے باعث کئی گاڑیوں کو قریبی سٹیشنوں پر رکوادیا گیا ، مال گاڑی کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔کراچی سے پنجاب جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی تین بوگیاں حیدرآباد ریلوے سٹیشن پلیٹ فارم نمبر1 پر پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، تاہم ریلوے کے ٹیکنیکل عملے نے پٹری سے اتر نے والی مال گاڑی کے ڈبوں کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا ہے ، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی مال گاڑی کی بحالی کا کام مکمل ہوجائیگا، مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر جانے کے باعث ریل گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، کئی گاڑیوں کو قریبی سٹیشنوں پر رکوادیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں