اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا شدت سے جواب دینگے :وزیردفاع

اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا شدت سے جواب دینگے :وزیردفاع

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارت دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کر رہا:خواجہ آصف ایران امریکا معاہدے کو اسرائیل سبوتاژ کرنیکی ہرممکن کوشش کررہا ہے :گفتگو

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے خود یا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کیخلاف کوئی جارحیت کی تو اس کو اسی شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا، پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارت دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کررہاہے ، دہشتگردی کیخلاف ہمیں کوئی نہ کوئی حتمی فیصلہ کرنا پڑے گا، دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ ہمیں معاشی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرنی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا انہیں اس بات کا علم نہیں کہ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل ایران پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے حملہ کرنے والا تھا لیکن اسرائیل سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور افغانستان میں پاکستان دشمنی یکساں عنصر ہے ، فلسطینیوں نے جو قربانیاں دیں ان کا صلہ انہیں ضرور ملے گا، دیگرممالک میں موجود یہودی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کررہے ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ ایران امریکا معاہدے کو اسرائیل سبوتاژ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہاہے ، معاہدے کی کامیابی کی صورت میں نیتن یاہو کا سیاسی کیریئر ختم ہوجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں