قومی اسمبلی اجلاس: نئے مالی سال کیلئے فنانس بل کی مرحلہ وار منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے مالی سال کیلئے فنانس بل کا حتمی مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل 2026 منظوری کے لئے پیش کر دیا، فنانس بل 2026 کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا، فنانس بل میں اپوزیشن کی ترامیم پیش کی جا رہی ہیں۔

وزیر خزانہ نے رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کی فنانس بل میں ترامیم کی مخالفت کر دی، سپیکر نے اپوزیشن ارکان کو ترامیم پر مختصر بحث کی اجازت دے دی۔

فنانس بل میں پیش کی گئی ترامیم پر بحث کرتے ہوئے عالیہ کامران نے کہا کہ یہ بجٹ بند کمروں میں بیٹھ کر بنایا گیا ہے اس میں عوام کی رائے شامل نہیں، پٹرولیم لیوی کو جگا ٹیکس کہا گیا تھا، میری ترمیم ہے کہ پٹرولیم لیوی 50 روپے سے زیادہ نہیں لی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاربن لیوی کو 5 روپے نہیں ہونا چاہیے، اڑھائی روپے ہونی چاہیے، سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کریں، اشرافیہ پر ٹیکس لگائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں