ایم ایل ون ریلوے منصو بہ، سروے ڈیزائن اور تکنیکی تیاریوں پر کام جاری
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے سب سے بڑے میگا منصوبے مین لائن ون میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، کراچی سے پشاور تک موجودہ ریلوے ٹریک کو جدید معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔
منصوبے کے ابتدائی مراحل میں سروے ، ڈیزائن اور تکنیکی تیاریوں پر کام جاری ہے ،ایم ایل ون منصوبہ کراچی سے پشاور تک تقریبا 1,700 کلومیٹر سے زائد ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن، ٹریک کی بہتری، جدید سگنل نظام، پلوں کی بحالی اور رفتار میں اضافے پر مشتمل ہے ، منصوبے کے بعد ٹرینوں کی رفتار 120 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے ،ماہرین کے مطابق ایم ایل ون مکمل ہونے سے پاکستان میں مسافر اور مال بردار ریل نظام میں بڑی تبدیلی آئے گی، سفر کا وقت کم ہوگا، ریلوے کی گنجائش بڑھے گی اور ملک کے اہم صنعتی و تجارتی مراکز کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہو گا۔