یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس کا نظام ختم کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی

یکم جولائی سے پاسپورٹ  دفاتر میں نقد فیس کا نظام ختم  کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے پاسپورٹ خدمات کو مزید موثر اور جدید بنانے کیلئے یکم جولائی سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے نظام کے تحت پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل طریقے سے کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں خدمات کی بہتری اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی سے تمام پاسپورٹ دفاتر میں نقد رقم کے ذریعے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل نظام کے تحت کریں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں