ہراسگی کیس :عبوری ضمانت میں توسیع

ہراسگی کیس :عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں دو جولائی تک توسیع کردی ۔

 لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اپنی اہلیہ سمیرا کے ہمراہ حاضری کے لیے پیش ہوئے ،دوران سماعت این سی سی آئی اے کے تفتیشی نے بتایا کہ ملزموں کے موبائل فرانزک کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں ،مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے ،عدالت نے عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں