سندھ میں تبدیلی کی باتیں بے بنیاد
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ علیم خان اچھے شخص ہیں۔
ان کی باتوں سے لگتا ہے وہ کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے ۔راول ہاؤس راہوکی ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق صحافی کے سوال پر شرجیل میمن نے کہا میری دعا ہے وہ رہا ہو جائیں۔ سندھ حکومت میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں جتنی بھی تبدیلی کی بات چل رہی ہے وہ یوٹیوب پر چل رہی ہے ۔