طاہرہ اورنگزیب کا ایمبولینس اور پھر پولیس کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچنے کا انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے نئی تاریخ رقم کردی۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بجٹ کے پراسیس میں تمام متعلقہ وزارتوں، سٹاف اور اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ کل ایک بہت بڑا واقعہ ہوا ہے ، ایرانی صدر کی آمد کی وجہ سے سکیورٹی کے پیش نظر ہماری ایک ایم این اے صاحبہ کو ناکے پر روک لیا گیا، وہ ایک ڈیڈ باڈی والی ایمبولینس میں بیٹھ کر سرینا تک آئیں، وہاں پھر ان کو روک لیا گیا تو ایک پولیس اہلکار جو وہاں سے گزر رہا تھا وہ ان کو پنڈی سے جانتا تھا، وہ ان کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اسمبلی تک لے آیا، ایاز صادق کے مطابق یہ طاہرہ اورنگزیب صاحبہ کا اپنے کام سے عزم ہے اور ایاز صادق صاحب کے مطابق اس سارے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ان کے پاس موجود ہے ۔