کراچی:3سالہ بچی کا قتل پوسٹ مارٹم میں زیادتی کی تصدیق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے قائد آباد میں قتل کی جانے والی 3 سالہ بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہو گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتولہ کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ڈاکٹر سمیعہ نے بتایا کہ موت کی وجہ کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کر لی گئی ہے ، کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین ہو گا۔بچی کے قتل کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں مقتولہ کلثوم کے والد قاسم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں اغوا،قتل،زیادتی،تشدد اور دیگر دفعات شامل ہیں ۔