وزیراعلیٰ سندھ کا طرزعمل شاہانہ

وزیراعلیٰ سندھ کا طرزعمل شاہانہ

اسلام آباد (این این آئی) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے، معاملہ بلدیاتی الیکشن کا نہیں،آرٹیکل 140 اے کا ہے۔

 ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام اور اداروں کو آئینی ضمانت حاصل نہیں، صوبائی حکومت جب چاہے انہیں توڑ سکتی ہے ،معاملہ وسائل کا ہے ، وزیراعلیٰ اسے بادشاہ کی طرح جہاں چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور عوام محروم رہ جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں