متنازعہ ٹویٹس کیس، یوٹیوبر رضی طاہر کا مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

متنازعہ ٹویٹس کیس، یوٹیوبر رضی طاہر  کا مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے سابق اعلیٰ شخصیت کی ملاقات سے متعلق متنازعہ ٹویٹس کیس میں گرفتار یوٹیوبر رضی طاہر کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔

این سی سی آئی اے حکام نے یوٹیوبر کو عدالت میں پیش کر کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  تھی۔ اور کہا کہ موبائل فون و دیگر ڈیوائسز کے فرانزک کیلئے ریمانڈ چاہیے ، عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے یکم جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں