مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 3 مقدمات کی سماعت 15جولائی تک ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزموں کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 3 مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت گزشتہ روز ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت 15جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر غیر حاضر ملزموں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا، عدالت نے پراسیکیوشن سے گواہان کو بھی طلب کر لیا۔