اے این ایف:طلبا کو منشیات بیچنے والوں سمیت 6ملزم گرفتار،62لاکھ کی منشیات برآمد
کراچی(سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 62لاکھ سے زائد مالیت کی 17.820 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
اسلام آباد ٹول پلازہ ، اسلام آباد ایئرپورٹ ، شاہراہ فیصل کراچی کورئیر آفس ، چارسدہ روڈ پشاور ، غازی گیٹ ٹول پلازہ ڈی جی خان ، وہاڑی چوک ملتان میں کارروائیاں کیں۔