پنجاب کے سکولوں میں آج سے سمر کیمپ چلانے پر پابندی

 پنجاب کے سکولوں میں آج سے  سمر کیمپ چلانے پر پابندی

لاہور (خبر نگار)محکمہ تعلیم نے واضح کر دیا کہ یکم جولائی سے پنجاب بھر کے کسی بھی سرکاری یا نجی سکول میں سمر کیمپ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف جرمانے سے لے کر رجسٹریشن یا لائسنس کی منسوخی تک کارروائی کی جا سکتی ہے۔

گرمیوں کی تعطیلات کے حکومت پنجاب نے سکولوں میں سمر کیمپس کی اجازت صرف 30 جون تک دی تھی تاہم آج یکم جولائی سے تمام سمر کیمپس بند کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کسی بھی سکول میں بغیر اجازت سمر کیمپ جاری ہونے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ،آج سے ایجوکیشن اتھارٹیز کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف سکولوں کا دورہ کریں گی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سمر کیمپس پر پابندی کا مقصد طلبہ کو گرمیوں کی تعطیلات مکمل طور پر میسر کرنا ہے ۔ دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ سمر کیمپس ختم ہونے کے بعد بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک مکمل کرنے اور آرام کا موقع ملنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں