بھونگ انٹر چینج تعمیر:ہائیکورٹ کا معائنہ کیلئے کمیشن تعیناتی کا فیصلہ

بھونگ انٹر چینج تعمیر:ہائیکورٹ کا معائنہ کیلئے کمیشن تعیناتی کا فیصلہ

کمیشن انٹرچینج کی جگہ کا دورہ کرکے رپورٹ جمع کرائے گا:جسٹس محمد آصف کام کیوں نہیں کرنا چاہتے ؟ عدالت این ایچ اے پر برہم، رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹر چینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے کی درخواست میں کام کا معائنے کیلئے کمیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن انٹرچینج کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کرکے رپورٹ جمع کرائے گا، عدالت نے این ایچ اے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ درخواست گزار رئیس منیر کے وکیل نے کہا پراجیکٹ پر کام تو ہو رہا لیکن کنٹریکٹر کو بل کلیئر نہیں ہو رہے ۔ جسٹس محمد آصف نے این ایچ اے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا آپ کیوں کام نہیں کرنا چاہتے ؟ وکیل نے کہا کنٹریکٹر کا کوئی بل پینڈنگ نہیں،سڑک بن چکی، کام چل رہا، پراجیکٹ ان ٹائم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں