غیر استعمال شدہ بجلی پرکیپسٹی چارجز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل،فریقین سے جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے غیر استعمال شدہ بجلی پرکیپسٹی چارجز کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔۔۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت غیر استعمال شدہ بجلی یونٹس کی قیمت صارفین سے وصول کررہی ہے ،حکومت نے بجلی بلوں میں کیپسٹی چارجز پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کئے ،مقامی انویسٹرز کو ڈالرز کے تناسب سے قومی گریڈ سے ادائیگی غیر آئینی ہے ،سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ لئے بغیر فیصلہ کیا ۔استدعا ہے کہ عدالت سسٹم میں آنیوالی بجلی کے تحت ادائیگیوں کا حکم دے ،عدالت حکومت کو آئی پی پیز سے اضافی وصول کئے گئے کھربوں روپے واپس لینے اور ملوث نیپرا سمیت دیگر حکام کے احتساب کا حکم دے۔