بی آئی ایس پی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل والٹ نظام لانے کافیصلہ

بی آئی ایس پی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل والٹ نظام لانے کافیصلہ

مستحق خواتین کی معاونت کیلئے موبلائزیشن ، مانیٹرنگ ٹیموں کو فیلڈمیں بھیجاجارہا شکایات پرخواتین ہمارے نمائندوں سے رابطہ کر سکتی ہیں:چیئرپرسن روبینہ خالد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نیا ادائیگیوں کے نظام میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے بینظیر کفالت کی ادائیگیوں کے آغاز سے قبل بی آئی ایس پی کی خصوصی موبلائزیشن اور مانیٹرنگ ٹیموں کو فیلڈ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے بینظیر کفالت کی آئندہ قسط کی ادائیگی کے نئے نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے بڑے پیمانے پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی آئی ایس پی کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو زیادہ سہل، محفوظ اور باوقار طریقے سے ادائیگیوں کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل والٹ نظام متعارف کرا رہا ہے، نئے ادائیگی نظام کے آغاز کے ساتھ بی آئی ایس پی کی جانب سے خصوصی موبلائزیشن اور مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہیں تربیت فراہم کرنے کے بعد فیلڈ میں بھیجا جا رہا ہے ۔ یہ ٹیمیں پوائنٹس آف سیلز اور متعلقہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور مستحق خواتین کی رہنمائی اور معاونت کے لیے دستیاب رہیں گی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ اگر کسی مستحق خاتون کو ادائیگی کے عمل، ڈیجیٹل والٹ یا کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات درکار ہوں تو وہ فیلڈ میں موجود بی آئی ایس پی نمائندوں سے رابطہ کر سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں