اوگراآرڈیننس 2002کی دفعات 2اور3میں ترمیم صدرمملکت نے دستخط کردئیے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دئیے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری ہونیوالے بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002 کی دفعات 2 اور 3 میں ترمیم سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیاہے۔