اسلام آبادکے دیہی علاقے میں کواڈکاپٹرمکان کی چھت پرگرکرتباہ

اسلام آبادکے دیہی علاقے میں کواڈکاپٹرمکان کی چھت پرگرکرتباہ

مالک مکان کی اطلاع پرپولیس نے قبضہ میں لے لیا،اڑانے کے مقام کاپتہ لگانے کی کوشش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے میں نامعلوم مقام سے اڑایا گیا کواڈ کاپٹر ایک مکان کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا۔پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن ہمک میں واقع مکان کے مالک نے اطلاع دی کہ ایک کواڈ کاپٹر ان کے مکان کی چھت پرآگرا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کواڈ کاپٹر کو ضبط کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کواڈ کاپٹر کو اڑانے والے مقام اور افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تکنیکی ذرائع سے اس کی لوکیشن کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کہاں سے اڑایا گیا اور اس کے پیچھے کون ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں