پنجاب :تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب :تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر بدرالاسلام،فیصل آباد کے ڈاکٹر رانا بنیامین ہونگے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تقرری پہلی بار18 ماہ کی مدت کیلئے کی گئی ہے

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، تمام 9 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تقرری پہلی بار18 ماہ کی مدت کیلئے کی گئی ہے ،انہیں خصوصی "چیئرمین بی آئی ایس ای الاؤنس"بھی دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈز کے مستقل چیئرمینز کی تقرریاں یکم جولائی 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک (18 ماہ کیلئے )مو ثر ہوں گی۔لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر بدرالاسلام، ڈیرہ غازی خان بورڈ کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف،گوجرانوالہ بورڈ کی چیئرپرسن ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر ،فیصل آباد بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر رانا بنیامین،راولپنڈی کے چیئرمین محمد اقبال محمود، ملتان بورڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد، سرگودھا بورڈ کے عباس حیدر، بہاولپور بورڈ کے اشتیاق احمد جبکہ ساہیوال بورڈ کے چیئرمین فیصل اعجاز مقرر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی تقرریوں کا مقصد تعلیمی بورڈز میں انتظامی استحکام، امتحانی نظام میں شفافیت اور پالیسیوں کے مو ثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے ،پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں ایک ساتھ مستقل چیئرمینز کی تقرری اور پہلی بار 18 ماہ کی مدت مقرر کیے جانے کو امتحانی نظام میں تسلسل اور انتظامی استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں