سندھ حکومت نااہل

سندھ حکومت نااہل

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر شعبہ ایلڈر ونگ کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شرکائے اجلاس سے خطاب میں سندھ حکومت کی نااہلی ، ناقص پالیسیوں، انتظامی غلطیوں اور مسلسل ناکامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور غلطیوں کے باعث صوبے کے عوام شدید ترین معاشی و سماجی مسائل کا شکار ہیں، جس کے خلاف ایم کیو ایم ہر سطح پر مؤثر آواز اٹھاتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں