پختونخوا حکومت کی420زرعی سولر ٹیوب ویلز نصب کرنے کی منظوری
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے 420 زرعی سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کی منظوری دے دی۔
محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے مطابق 2 ارب روپے کی لاگت سے صوبے بھر میں 320نئے زرعی سولر ٹیوب ویلز نصب کیے جائیں گے ، جبکہ کوہاٹ کے لیے خصوصی پیکیج کے تحت 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے مزید 100 ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے۔ ، اس منصوبے کے تحت 100 موجودہ ٹیوب ویلز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، جس سے 11 سو سے زائد کاشتکار براہِ راست مستفید ہوں گے ۔