شہریوں سے 17لاکھ روپے ،موبائل فونز،سامان لوٹ لیا
جوہرٹاؤن،شفیق آباد ،لٹن روڈ ،اقبال ٹائون ،نشترکالونی ودیگرمقامات پر ڈاکے گلشن راوی ، بادامی باغ اور گجرپورہ سے 3 افراد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونزسمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔جوہرٹاؤن میں ڈاکوئوں نے ثقلین سے 3لاکھ 75ہزارو موبائل فون،شفیق آباد میں نصراللہ سے 3لاکھ 60ہزار و موبائل فون ، لٹن روڈ پر خیام سے 3لاکھ 40ہزار و موبائل فون،اقبال ٹائون میں ادریس سے 3 لاکھ 25ہزار و موبائل فون،نشترکالونی میں اظہر سے 3لاکھ وموبائل فون ،مناواں سے تحسین سے 20 ہزار ،کوٹ لکھپت میں ریحان سے 15 ہزار چھین لئے ۔ گلشن راوی سے اویس ، بادامی باغ سے علی ظفر اور گجرپورہ سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments