سب سے بڑا چیک اس فلم سے ملا جو سب سے بری تھی:عمران خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا چیک اس فلم سے ملا جو سب سے بری تھی۔
نئے انٹرویو کے دوران بالی ووڈ اداکار عمران خان نے بتایا کہ جب ان کا کیریئر عروج پر تھا، تو انہوں نے ایک ایسی فلم سائن کی جس کا معاوضہ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا چیک تھا، لیکن کام شروع ہوتے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک غلط جگہ پھنس گئے ہیں۔عمران کا کہنا تھا کہ اس واقعہ نے انہیں سکھایا کہ بڑا معاوضہ یا پیسہ کبھی بھی تخلیقی تسکین اور سکون کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments