بابر کی لارڈز ٹیسٹ میں واپسی یقینی ،نیٹ سیشن میں پریکٹس

بابر کی لارڈز ٹیسٹ میں واپسی یقینی ،نیٹ سیشن میں پریکٹس

کپتان نے نیٹ میں اچھی بیٹنگ کی اور وہ مکمل طور پر پُراعتماد دکھائی د ئیے ،عمر گل

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں واپسی تقریباً یقینی ہوگئی ہے ۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کے مطابق بابر اعظم نے انجری سے صحتیابی کے بعد نیٹ سیشن میں بھرپور بیٹنگ کی اور ان کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ بیکنہم میں پریکٹس میچ کے دوران دوبارہ انگلی پر گیند لگنے سے تکلیف بڑھ گئی تھی۔ تاہم، لارڈز ٹیسٹ سے دو روز قبل انہوں نے فاسٹ بولرز، سپنرز اور تھرو ڈاؤنز کا سامنا کرتے ہوئے مکمل بیٹنگ سیشن کیا۔

عمر گل نے بتایا کہ بابر اعظم نے نیٹ میں اچھی بیٹنگ کی اور وہ مکمل طور پر پُراعتماد دکھائی د ئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو امید ہے کہ بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔بابر کی ممکنہ واپسی پاکستان کی بیٹنگ لائن کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے ۔ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ ٹیم نے لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،قومی سکواڈ نے تقریباً تین گھنٹے تک بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن کے بعد بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز میں حصہ لیا ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...