اوکاڑہ ،فیصل آباد،گوجرانوالہ:پولیس مقابلے ،5ملزم ہلاک

اوکاڑہ ،فیصل آباد،گوجرانوالہ:پولیس مقابلے ،5ملزم ہلاک

4ڈاکومشتاقی ،لیاقی اوڈ ھ شاہبھور اورذیشان ، گلفام رنگ روڈ پر مارے گئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش مقصودایمن آباد میں ہلاک، 5ملزم زخمی، گرفتار

اوکاڑہ،ٹھیکریوالا،گوجرہ، گوجرانوالہ (خبر نگار،نمائندگان دنیا)اوکاڑہ ،فیصل آباد اورگوجرنوالہ کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں4ڈاکو اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہلاک جبکہ ایک ڈاکو اور4 منشیات فروش زخمی حالت میں پکڑے گئے ۔ تھانہ شاہبھورپولیس کے  مطابق ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے ، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جنکی شناخت مشتاق عرف مشتاقی اوڈ ھ اور لیاقت عرف لیاقی اوڈ ھ عرف موٹو پتلو کے نام سے ہوئی۔دونوں قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی ودیگر درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ انچارج سی سی ڈی لائلپور ڈویژن حسن صدیق چیمہ،انچارج اقبال ڈویژن علی اکرام، سرکل آفیسر مدینہ ڈویژن ارم رضا مع نفری ملزموں کی تلاش کیلئے رنگ روڈ بائی پاس اعوان چوک موجود تھے کہ دو موٹر سائیکلو ں پر 4 افراد چک 218 ر ب پروکیانوالہ سے آئے اور پولیس کو دیکھ کر مڑ گئے ،ٹیم نے پیچھا کیا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی ،دو طرفہ فائرنگ کے بعددوران سرچ آپریشن دوملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی پائے گئے جنکی شناخت ذیشان ولد انضمام سکنہ شاہی چوک غلام آباد اور گلفام ولد نذیر سکنہ عثمان غنی ٹائون سے ہوئی ،ملزموں سے دو پسٹل اور واردات میں شہری سے چھینا گیا 125 موٹرسائیکل برآمد ہوا ، دو ساتھی فرار ہو گئے ،ملزموں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے ۔

ہلاک ملزم شاپ رابری،ڈکیتی اور دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے کے 50 سے زائد سنگین مقدمات کے ریکارڈ یافتہ تھے ۔ تھانہ صدر پولیس گوجرہ گشت پر تھی کہ جھنگ روڈ پر چک 360 ج ب کے قریب 3موٹر سائیکل سوار وں نے روکنے کی کوشش پر فائرنگ شروع کردی، اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی پایاگیا، شناخت عمران عرف مانا سکنہ چک نمبر 423 ج ب کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی،رہزانی سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا،دو ڈاکو فرار ہوگئے ۔ تھانہ ایمن آباد کے علاقے میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش مقصود ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہو رہا تھا کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے موقع سے 11 کلو 250 گرام چرس، ناجائز اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں اقدام قتل و دیگر مقدمات کا اشتہاری ملزم عبداللہ چھاپے پر فرار کی کوشش میں پکڑ اگیا،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے راہزنی اور چوری کے 18 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم بلال ،تھانہ صدر کامونکے پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش نویداور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے راہزنی، چوری اور پولیس مقابلوں سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم اویس کو فرار کی کوشش پر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...