امریکا:130فٹ کی بلندی پر پھنسے الیکٹریشن کا الوداعی پیغام

امریکا:130فٹ کی بلندی پر پھنسے الیکٹریشن کا الوداعی پیغام

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک الیکٹریشن 130 فٹ بلند کمرشل سائن بورڈ میں پھنس گیا۔ گاؤ نامی ایک الیکٹریشن معمول کے مطابق اپنا کام کررہا تھا کہ 130 فٹ اونچے کمرشل سائن بورڈ کے اندر کئی گھنٹوں تک پھنس گیا۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق زمین سے بہت بلندی پر پھنسنے پر الیکٹریشن کو اپنے بچنے کی امید نہ تھی جس پر اس نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے لیے موبائل کے ذریعے الوداعی پیغام ریکارڈ کیا۔الیکٹریشن نے اپنے پیغام میں کہا کہ صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور میں خوفزدہ ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہونے والا ہے ، خدا نہ کرے اگر واقعی کچھ ہو جاتا ہے تو یہ میرے آخری الفاظ ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس نے مزید بتایا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بلآخر الیکٹریشن کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا اور پھر اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...