جِلد میں تکلیف ،5 سال تک تالاب میں رہنے والا نوجوان
ڈھاکہ(نیٹ نیوز)کیا آپ یقین کریں گے کہ کوئی فرد کسی تالاب میں برسوں تک رہے ؟ایسا انوکھا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں سامنے آیا ہے ۔
اقبال شیخ نامی 16 سالہ نوجوان نے گزشتہ 5 سال زیادہ تر وقت ایک چھوٹے تالاب کے پانی کے اندر گزارے تاکہ وہ ایک تکلیف دہ جِلدی بیماری سے بچ سکے ۔اس تکلیف کے دوران جِلد میں جلن کا سامنا ہوتا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کرانے کے باوجود مرض کی تشخیص تک نہیں ہوسکی۔ اقبال شیخ کا تو ماننا ہے کہ اس کی وجہ کوئی جن یا چڑیل ہے ۔ یہ کہانی وائرل ہوکر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی تک پہنچی۔اننت امبانی کی جانب سے 16 سالہ نوجوان کو 1300 میل دور ممبئی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے مرض کی تشخیص اور علاج شروع کیے جانے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments