انگلینڈ کی سردی میں غیر موزوں کٹس، قومی کرکٹرز کو مشکلات

انگلینڈ کی سردی میں غیر موزوں کٹس، قومی کرکٹرز کو مشکلات

جرسیوں کا کپڑا نسبتا پتلا ہے ، بعض شرٹس کی فٹنگ بہت ٹائٹ ہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کو درست سائز کی کٹس بھی دستیاب نہیں کی گئیں پہلے ٹیسٹ کے دوران بعض پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ کے دوران اونی سویٹرز پہننے پڑے ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کٹس کے معیار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستیاب کٹس کو سرد موسم کے لیے غیر موزوں قرار دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی ٹیسٹ کٹس انگلینڈ کے سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار نہیں کی گئیں، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جرسیوں کا کپڑا نسبتا پتلا ہے ، بعض شرٹس کی فٹنگ بہت ٹائٹ ہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کو درست سائز کی کٹس بھی دستیاب نہیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران سرد ہواؤں کے باعث کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

اس صورتحال کے باعث بعض پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ کے دوران اونی سویٹرز پہننے پڑے ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے کٹس کے معیار، فٹنگ اور انگلینڈ کے موسم کے مطابق تیاری پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو کھیل کے تیسرے دن اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں بابر اعظم کی واپسی متوقع ہے جبکہ محمد رضوان کو بھی آرام دیے جانے کا امکان ہے اور فاسٹ ٹریک ہونے کی وجہ سے عبید شاہ کو بھی موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...