روبوٹ ویٹ لفٹنگ کے دوران بے قابو ہو کر ججز پر جا گرا

روبوٹ ویٹ لفٹنگ کے دوران بے قابو ہو کر ججز پر جا گرا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے دوران ایک دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے ۔

مقابلے کے ویٹ لفٹنگ فائنل کے دوران ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے وزن اٹھانے کی کوشش کی مگر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لڑکھڑاتے ہوئے سامنے موجود ججز کی میز پر جاگرا۔واقعے میں کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے ۔ ماضی میں روبوٹکس کے ایسے مقابلے زیادہ تر تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد تک محدود تھے مگر اب چین میں یہ مقابلے جدید روبوٹک ٹیکنالوجی اور مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات کی صلاحیتیں آزمانے کا اہم پلیٹ فارم بنتے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...