چین اور بھارت کاسرحدی تعاون پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

چین اور بھارت کاسرحدی تعاون پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

فریقین ادارہ جاتی سطح پر روابط اور تعاون بتدریج بحال کر رہے :چینی وزیر خارجہ

بیجنگ(اے ایف پی) چین کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعاون بتدریج بحال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ میں بھارت کے قومی سلامتی  کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان متنازعہمالیائی سرحد کے معاملے پر بات چیت ہوئی،فریقین نے اگلے سال بھارت میں سرحدی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک ادارہ جاتی سطح پر روابط اور تعاون بتدریج بحال کر رہے ہیں اور سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ طور پر پرعزم ہیں۔ تعلقات بتدریج بہتر ہوئے ہیں، جن میں براہِ راست پروازوں اور سرحدی تجارت کی بحالی بھی شامل ہے ۔بیان کے مطابق وانگ یی نے مزید کہادونوں فریقوں کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور تعطل، پسپائی یا راستے سے بھٹکنے سے گریز کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے ۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں عہدیداروں نے سرحدی نگرانی بہتر بنانے اور سرحد پار تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا۔سرحدی مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اگلے ماہ برکس سربراہی اجلاس ہونے والا ہے ، جس میں نئی دہلی کو امید ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ شرکت کریں گے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...