کچھ درخت شہری فضائی آلودگی بڑھا سکتے ہیں:تحقیق

کچھ درخت شہری فضائی آلودگی بڑھا سکتے ہیں:تحقیق

بیجنگ(نیٹ نیوز)شہروں میں درختوں کی تعداد بڑھانے کو عموماً صاف اور صحت مند ماحول کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے ۔

 تاہم، ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بعض درخت ایسے کیمیائی بخارات خارج کرتے ہیں جو شہری علاقوں میں زمینی سطح پر اوزون کی آلودگی بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔چین کی جنن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق درخت فضا سے کئی گیسوں پر مشتمل آلودگی جذب کرنے اور شہری علاقوں کو ٹھنڈا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن بعض اقسام کے درخت ایسے وولیٹائل آرگینک کمپاؤنڈز (وی او سیز) بھی خارج کرتے ہیں جو اوزون آلودگی کی تشکیل میں حصہ لے سکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ مرکبات کیمیائی طور پر ان مادوں سے مشابہت رکھتے ہیں جو عام طور پر سالوینٹس، پینٹ، صفائی کی مصنوعات اور ایندھن کے بخارات میں پائے جاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...